ارنا کی خارجہ پالیسی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام میں امریکی صدر کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "جسے پتہ ہو کہ ’’اسرائیل، ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا‘‘ یا اس طرح کی حماقت کے لیے ہتھیار اور مدد فراہم کر رہا ہو، منطقی طور پر کسی بھی ممکنہ نقصان کا ذمہ دار بھی وہی ہو گا"۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا اشارہ امریکی صدر اس بیان کی جانب تھا جو انہوں نے اپنے حالیہ دورہ برلن کے اختتام پر دیا ہے۔ جس میں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا انہیں علم ہے کہ اسرائیل ایران کے میزائل حملوں کا جواب کب اور کیسے دے گا۔
آپ کا تبصرہ